شہریوں کا ڈیٹا چوری، نادرا کے 8 افسر معطل

 شہریوں کا ڈیٹا چوری، نادرا کے 8 افسر معطل

اسلام آباد : نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے کے معاملے پرمشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ٹیم کی سفارش پر کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اٹھ سے زائد افسران کو معطل کر کے انہیں چارج شیٹ دیدی گئی۔

نادرا حکام کے مطابق ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ آٹھ سے زائد افسران کو معطل کرکے انہیں چارج شیٹ دیدی گئی ۔

ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کرتے کہا کہ  ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں