پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن کوجلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

  پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن کوجلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے    الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کی درخواست پر سماعت کی۔ ملک حبیب نور اورکزئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ 

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کی درخواست پر سماعت  ہوئی الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت پیش ہوگئے ۔

اسس ے قبل عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا تھا۔ 

دوران سماعت اسلام ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ابھی آپ انتظار کریں،الیکشن کمیشن کو ابھی بلا لیتے ہیں،اگر الیکشن کمیشن والے نہیں آتے تو فیصلہ کردیں گے۔

وکیل درخواستگزار نے موقف دیا کہ چار مارچ کا مخصوص نشستوں کا آرڈر جاری ہوا،ہمیں کے ہی صرف ایک مخصوص نشست دی گئی، عدالت  نے استفسار کیا کہ درخواستگزار پارٹی کیوں نہیں ہے،جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں ہے، جس پر وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ پارٹی نے ہی جنرل سیکرٹری کے ذریعے درخواست دی ہے۔

عدالت نے استفسار  کیا کہ آپکی پارٹی کے کتنے ممبر صوبائی اسمبلی ہیں، جس پر وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ ہمارے دو ایم پی اے ہیں،دونوں کے نوٹیفکیشن بھی ساتھ لگائے ہیں،تین مارچ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سیٹ دی گئی جبکہ ہماری دو سیٹیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ ایک سیٹ پر سٹے ہے اس لیے ایک مخصوص نشست دی جبکہ سٹے ختم بھی ہوچکاہے۔

بعد ازاں عدالت نے  الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  درخواست نمٹا دی۔

مصنف کے بارے میں