وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی 

 وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی ۔ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ  کیاگیا ہے۔ وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے ۔ وزیر داخلہ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی میں شامل ہی نہیں کیا گیاہے ۔ 

کمیٹی کیلئے سیکریٹرل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی مگر وزیر داخلہ کمیٹی کے رکن نہیں  ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  نگران حکومت میں وزیر داخلہ ای سی ایل کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں۔  کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں، وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے،ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں