Get Alerts

پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کا 'اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن' حملہ بے نقاب، عالمی سازش کا پردہ چاک

پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کا 'اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن' حملہ بے نقاب، عالمی سازش کا پردہ چاک

اسلام آباد:پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے خائف بھارت کی ایک اور بڑی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ تازہ ترین انکشافات کے مطابق، بھارت نے افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ایک منظم اور خطرناک "اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن" آپریشن لانچ کیا ہے، جس کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، بھارتی خفیہ اداروں نے ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ اس مہم کا آغاز 'INN Iran News' اور 'Iran TV' جیسے جعلی اور "گھوسٹ" ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹس سے کیا گیا، تاکہ عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کو گمراہ کیا جا سکے۔
اس سازش کے تحت پاکستان پر امریکہ کے لیے تیل کی ترسیل کا من گھڑت اور جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ اس پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک، بالخصوص ایران کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف "ہائبرڈ وارفیئر" کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یہ منظم آپریشن ثابت کرتا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کے امن کا دشمن بن چکا ہے۔

ٹیگز: