Get Alerts

برسلز میں فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف انوکھا احتجاج

برسلز میں فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف انوکھا احتجاج
کیپشن: image by facebook

برسلز: فلسطینیوں پر صیہونی افواج کے مظالم کے خلاف یورپی یونین کی عمارت کے ہابر ہزاروں افراد نے جوتے رکھ کر احتجاج کیا۔


مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے یورپی یونین کونسل کی عمارت کے باہر جوتوں کے 4500 جوڑے رکھ کر احتجاج کیا۔

اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔

مہم گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں , اسرائیلی فوج 2 ماہ کے دوران بچوں سمیت110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔