سابق کپتان مصباح الحق نے 47 بہاریں دیکھ لیں

سابق کپتان مصباح الحق نے 47 بہاریں دیکھ لیں
سورس: file photo

کراچی ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورسابق کپتان مصباح الحق 47 برس کے ہوگئے، سالگرہ کے موقع پر کرکٹرز سمیت مداحوں کی کی بڑی تعداد نےمصباح الحق کو مبارکباددی ہے۔ 

 سابق کپتان مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے،مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔

 مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ چھبیس ٹیسٹ میچزجیتے، دوہزار سولہ میں ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلائی اور آئی سی سی سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ’میس‘ بھی حاصل کی۔

مصباح الحق گیارہ سیریز جیتنےوالے ایشیا کے واحد کپتان ہیں، ٹیسٹ میں تیز ترین ففٹی اور تیز ترین سنچری کا اعزازبھی اپنےنام کیا، مصباح کا شمار پاکستان کےکامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔