وزیرخارجہ عراق پہنچ گئے

وزیرخارجہ عراق پہنچ گئے
سورس: file photo

بغداد، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورے کے دوران عراقی ہم منصب اور عراق کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا،  ملاقاتوں میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ زائرین کی سہولت اور  بہتر سفری انتظامات پر بھی بات چیت کریں گے