Get Alerts

سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پاکستان تحریک انصاف سے  راستے الگ کرلئے 

سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پاکستان تحریک انصاف سے  راستے الگ کرلئے 

لندن:اوورسیز رہنماء بھی پی ٹی آئی سے راستے الگ کرنے لگے ہیں ۔  سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا  اعلان کردیا ہے ۔

پی ٹی آئی  چیئرمین  عمران خان کے سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پریس کانفرنس میں  پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیاہے۔ انہوں نے سانحہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کی ۔ 9 مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی .میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔