Get Alerts

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج لاہور سے ہوگا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج لاہور سے ہوگا

لاہور : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے۔ سیریز کے تمام میچز اسی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پہلا میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس کی، اور منگل کے روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے عزائم ظاہر کیے۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ کوچ کے ساتھ مشاورت کے بعد پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی اور بنگلادیش ایک اچھی اور خطرناک ٹیم ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ ان کی ٹیم میں جیتنے کی بھرپور صلاحیت ہے اور وہ کسی بھی حریف کو شکست دے سکتے ہیں۔

ٹیگز: