اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا عمل مؤخر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عدالت میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے باعث کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی اور سینیٹر ساجد میر کی خالی نشست پر انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج مکمل ہونے کے بعد ہی نئے سینیٹر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ جب تک عدالت کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آتا، انتخابی عمل ملتوی رہے گا۔
ادھر ایک اہم پیش رفت میں امریکا نے غیر ملکی طلباء کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، جس سے دنیا بھر کے طلباء، خصوصاً پاکستانی طلباء، متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس فیصلے کی وجوہات اور مدت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔