Get Alerts

پہلا ٹی 20:پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20:پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سیریز نہ جیت پانے کا افسوس ہے، تاہم یہ ایک نئی شروعات ہے اور امید ہے کہ ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے، اس لیے پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔


پاکستان نے آج کے میچ کے لیے جن 11 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے، ان میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اس افتتاحی مقابلے میں شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کی توقع ہے۔

 
 

ٹیگز: