پنجاب کابینہ میں 11 نئے وزرا کا اضافہ

پنجاب کابینہ میں 11 نئے وزرا کا اضافہ

لاہور: پنجاب کابینہ میں مزید 11 وزرا کو شامل کرلیا گیا ہے۔گورنر پنجاب رفیق وجوانہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں ان وزرا میں جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق، امانت اللہ خان شادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاالدین، محمد منشااللہ بٹ، مہر اعجاز احمد اچھلنا، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھابھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا  آج کو گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔اس کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اور رانا محمد اصغر کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا معاون خصوصی، جبکہ خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عظم الحق مشیر ہوں گے۔