سعودی عرب کے بازار حصص میں 30 ارب ڈالر سے زائد آنے کی توقع

سعودی عرب کے بازار حصص میں 30 ارب ڈالر سے زائد آنے کی توقع

لندن :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور سعودی عرب کی جانب سے اخراجات کم کرنے کے منصوبوں کے باوجود مملکت نے معیشت کی عمومی سطح پر اپنی کامیابی کی کہانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ سلسلہ تیل کے بعد کے مرحلے سے نمٹنے کے لیے ترتیب دیے گئے منصوبے کی ایک کڑی ہے۔
برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں میں سعودی عرب کے بازار حصص میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خطیر رقوم سعودی منڈی میں جو کہ دنیا میں ایک اہم ابھرتی ہوئی منڈی شمار کی جاتی ہے ، بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دیں گی۔
حالیہ عرصے میں کی جانے والی تبدیلیوں اور اصلاحات کی وجہ سے سعودی حصص کی منڈی کو نظر میں رکھنے والے سرمایہ کاروں کے حلقوں میں امید کے بادل چھا گئے ہیں۔ یاد رہے کہ تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے بعد بالخصوص 2014 کے اواخر اور 2015 کے اوائل میں سعودی حصص کی منڈی میں تشویش کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔