Get Alerts

ماچس کی تیلیوں سے بحری جہازبنا کر مہارت حاصل کرنے والا شخص

ماچس کی تیلیوں سے بحری جہازبنا کر مہارت حاصل کرنے والا شخص

ماچس کی تیلیاں آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہیں لیکن ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے اب ان نازک لکڑی کی تیلیوں سے حیرت انگیز ماڈلز تیار کرتے ہوئے ان کا انوکھا استعمال شروع کر دیا ہے

لندن : ماچس کی تیلیاں آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہیں لیکن ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے اب ان نازک لکڑی کی تیلیوں سے حیرت انگیز ماڈلز تیار کرتے ہوئے ان کا انوکھا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ 63سالہ ماہر آرٹسٹ ماچس کی تیلیوں کو گُلو سے چپکاتے ہوئے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دیوہیکل بحری جہازوں کے دلکش ماڈلز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ لاکھوں تیلیوں کی مدد سے تیار کردہ آرٹسٹ کا ایک منفرد شاہکار 10فٹ طویل ایک بحری جہاز ہے جس نے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو حیران کر دیا۔