فریال مخدوم کا عامر کیساتھ اگلے برس پاکستان آنے کا اعلان

فریال مخدوم کا عامر کیساتھ اگلے برس پاکستان آنے کا اعلان

اوسلو: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گی۔ فریال نے ناروے میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور عامر خان خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے درمیان تمام تر غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے سال عامر کے ساتھ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت پورے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ عامرخان کی اہلیہ نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ہمیشہ دعاگو رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں عامر اور فریال اُس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنے جب عامر خان نے ٹوئٹر پر فریال سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کے بعد آخر کار دونوں میں صلح ہو گئی جس کا اعلان بھی عامر خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں