Get Alerts

میچ کے دوران ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کو شادی کی پیشکش

 میچ کے دوران ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کو شادی کی پیشکش

استنبول: کہتے ہیں دل تو بچہ ہوتا ہے ایسا ہی کچھ ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کے ساتھ ہوا۔ ترکی کے شہر استنبول میں نمائشی میچ کھیلتے ہوئے ایک دل جلے فین نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینس کوئن  نے غصے کے بغیر انوکھے انداز میں اپنے فین کو سر ہلا کر جواب دیا کہ شاید ہو سکتی ہے۔فین کے اس اقدام پر گراؤنڈ میں موجود شائقین ہنستے رہ گئے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: