پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی، اسد عمر

پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی، اسد عمر
کیپشن: نیا پلانٹ لگانے سے 20 لاکھ گاڑیاں بنائی جا سکیں گی، وزارت خزانہ

اسلام آباد: نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کا آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔  پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ نے ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا جس سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی۔

f56c4f8b635615439d5e7796b571d9d3

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کے سربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی۔