Get Alerts

دبئی ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی
کیپشن: فوٹو فائل

دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان نے ایک درجہ بہتری حاصل کرکے ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق پاکستان نے ایک درجہ بہتری حاصل کی ہے، پاکستان ٹیم نے ساتویں سے چھٹی پوزیشن لے لی۔

سری لنکا کی انگلینڈ سے شکست نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنائی، نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی قومی ٹیم کو پانچویں پوزیشن دلاسکتی ہے۔