Get Alerts

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری

گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کورونا  کے 5 ہزار 783 ٹیسٹ کئے گئے،  28 مریض رپورٹ ہوئے،  مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 48 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   لاہور میں کورونا کے 1 ہزار 18 ٹیسٹ کیے گئے،  17 مریض رپورٹ ہوئے،  1  اعشاریہ 67 فیصد رہی، اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 155 ٹیسٹ کئے گئے، 1 مریض رپورٹ ہوا،  وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 65 فیصد رہی۔

 بہاولپور میں کورونا کے 94 ٹیسٹ کئے گئے،   کیسز کی تعداد 1 رپورٹ ہوئی،   کیسز کی شرح  میں 24 گھنٹے کے دوران  1 اعشاریہ 06 فیصد رہی،   پشاور میں کورونا کے 313 ٹیسٹ کئے گئے، 2 کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 66 فیصد  ریکارڈ کی گئی۔ 

ٹیگز: