Get Alerts

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے پہنچ گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے پہنچ گئے

اسلام آباد :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل کے قریب دیا گیا دھرنا ختم کر دیا اور بعد ازاں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، جہاں وہ باضابطہ طور پر درخواست دائر کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کا راولپنڈی میں یہ دھرنا تقریباً 16 گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران کارکنان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ قانونی چارہ جوئی کے راستے کو ترجیح دینے کے بعد کیا گیا، جب کہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کے بعد احتجاج مؤخر کر دیا گیا۔

ٹیگز: