کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 857 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 230 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے شعبے میں اعتماد کی بحالی اور بڑے سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں نے تیزی کے رجحان کو تقویت دی۔
مالی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہفتے مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی مثبت رہی، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھا اور مارکیٹ میں حجم میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔