Get Alerts

وفاقی وزیراطلاعات کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید، ملک دشمن بیانیہ ترک کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیراطلاعات کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید، ملک دشمن بیانیہ ترک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کرے اور ریاست و عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے، اور کرپشن کیس میں سزا پانے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی ایک خاتون سیاستدان نے افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا کے ذریعے بانی کے حوالے سے گھٹیا مہم چلائی، جس سے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وزیر نے اس طرزِ عمل کو کھلی ملک دشمنی قرار دیا۔

ٹیگز: