Get Alerts

پی ٹی آئی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، تعاون کی اپیل

پی ٹی آئی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، تعاون کی اپیل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شہرام ترکئی، امجد علی خان اور علامہ ناصر عباس شامل تھے۔

اسپیکر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، تاہم اپوزیشن کی جانب سے تعاون نہیں مل رہا۔ انہوں نے بار بار مل بیٹھ کر مسائل پر بات کرنے کی پیشکش کی۔

اپوزیشن وفد نے اسپیکر سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مدد فراہم کی جائے۔

ٹیگز: