راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی کو امن و امان اور متوقع خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خصوصی سکیورٹی پلان فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے اور یہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ جیل کے راستوں پر پانچ پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز دو شفٹوں میں بارہ، بارہ گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے۔