Get Alerts

خطے کی سلامتی کو متعدد خطرات لاحق ، پائیدار ترقی کے لیے ای سی او ممالک کے درمیان مشترکہ شراکت داری ضروری :اسحاق ڈار

 خطے کی سلامتی کو متعدد خطرات لاحق ، پائیدار ترقی کے لیے ای سی او ممالک کے درمیان مشترکہ شراکت داری ضروری :اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو متعدد خطرات لاحق ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے ای سی او ممالک کے درمیان مشترکہ شراکت داری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک میں معاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان ای سی او ممالک کے ساتھ ٹرانسپورٹ روابط کو فروغ دے رہا ہے اور ملک وسط ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ کنکٹیویٹی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگز: