Get Alerts

آکسفورڈ یونین مباحثہ: پاکستانی طلبہ کا بھارتی پینل پر غلبہ۔۔۔ دو تہائی ووٹ سے کامیابی

آکسفورڈ یونین مباحثہ: پاکستانی طلبہ کا بھارتی پینل پر غلبہ۔۔۔ دو تہائی ووٹ سے کامیابی

لندن : آکسفورڈ یونیورسٹی کے معروف پلیٹ فارم Oxford Union کے مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی نئے پینل کو منطق و دلیل سے زیر کر کے واضح فتح حاصل کر لی۔

بھارتی طرف نے اپنی اصل ہائی پروفائل ٹیم کی غیر حاضری پر Indian Union کی جانب سے نیا “سیکنڈ الیون” نامی پینل میدانِ مباحثہ میں اتارا، مگر یہ پینل Pakistan کے طلبہ کے مقابلے پر کھڑا نہ ہو سکا۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان شامل تھے، جنہوں نے بھارتی پینل کے “سولائزیشنل” اور “دھارمک” بیانیے کو منطقی دلائل، قانونی حوالہ جات اور اعداد و شمار کے ذریعے چیلنج کیا۔

ووٹنگ کے عمل میں، پاکستانی موقف کو تقریباً دو تہائی اکثریت ملی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے دعوؤں اور میڈیا ہنگامہ آرائی کے باوجود حقیقی علمی مباحثے میں نوجوان پاکستانی طلبہ مضبوط موقف رکھتے ہیں۔

ماہرین اور شرکاء مباحثے کے بعد اس نتیجے پر متفق ہیں کہ بھارتی جانب سے ابتدا میں ہائی-پروفائل مقررین کی غیر حاضری اور بعد ازاں کم معروف افراد کو میدان میں اتارنا، اُن کی بیانیہ حکمت عملی کی کمزوری کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی فتح سے یہ بھی ثابت ہوا کہ قومی بیانیہ، ذاتی شخصیت یا پروفائل سے زیادہ، دلیل، حقائق اور منطقی استدلال پر مبنی ہے۔

ٹیگز: