Get Alerts

فہیم اشرف ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

فہیم اشرف ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

ابوظہبی : سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی میڈیم پیسر فہیم اشرف نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔
تفصیلات کے مطابق پہلی اننگز کے 19ویں اوور میں فہیم اشرف نے اشارا ادانا، اداوتے اور شناکا کو لگاتار تین گیندوں پر آوٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر ہیں۔انہوں نے مجموعی طور پر 3 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔


دوسری جانب فہیم اشرف مجموعی طور پر چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں جہنوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ مٰیں ہیٹ ٹرک کی ہے ،اس سے قبل آسٹریلیاکے بریٹ لی ،نیوزی لینڈ کے جیک اورم،نیوزی لیںڈ کے ٹیم ساﺅتھی،سری لنکا کے تھیساراپریرا اور لیستھ ملنگا یہ معرکہ سرانجام دے چکے ہیں۔

ٹیگز: