شہباز شریف نے وردی بدل کر پولیس والوں کو ڈاکیا بنا دیا: عمران خان

شہباز شریف نے وردی بدل کر پولیس والوں کو ڈاکیا بنا دیا: عمران خان

میانوالی:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز فشریف سے بڑا ڈرامے باز آج تک نہیں دیکھا، شہباز شریف نے وردی بدل کر پولیس والوں کو ڈاکیا بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میا نوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے لیکن سب عوام کے سامنے ہے کتنے وعدے پورے کیے گئے،نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کے جانے کی باری ہے.انھوں نے کہا شہبازشریف بجائے اس کے کہ تم پولیس کو ٹھیک کرو تم نے انکی وردیاں بدل دیں ،کہتا تھا تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نام بدل دینا ،اچھی بھلی وردیاں تھیں ،پولیس کو ڈاکیا بنادیا ،ایک مظلوم اور معصوم بن جاتا ہے دوسرے جیسا ڈرامے باز نہیں دیکھا ۔
انھوں نے خیبر پختونخواہ میں کیے جانے الے فلاحی کاموں کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا میں ایک سال میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے ،ہم نے ساری اتھارٹی آئی جی پولیس کو دے دی ،پختونخوا ہ کے لوگوں سے پوچھیں کیا پختونخوا کی پولیس بہتر ہے؟پوچھیں کیا کے پی والوں کو پولیس پر اعتماد ہے؟فیصلہ کیااوراللہ سے وعدہ کیاکہ جب اختیارملے گاپولیس کوٹھیک کروں گا،پختونخو اکے اسپتال پاکستان کیلئے مثال بننے جارہے ہیں ،کے پی میں ٹیچرز کی بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے ہوتی ہے ،پختونخوا میں ہیلتھ انشورنش آئی ہے،ساڑھے5لاکھ تک کا علاج کرایاجاسکتا ہے، ڈاکٹرزجو باہر کام کررہے تھے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں واپس آئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے میانوالی کے لوگوں کے مسائل آج بھی یاد ہیں ،غریب لوگ تھانوں کے چکر لگارہے ہوتے تھے ، زیادہ درخواستیں تھانے سے متعلق ہوتی تھیں ، میں نے میانوالی آکر کبھی بھی مدد مانگی تو آپ نے مجھے مایوس نہیں کیا،بڑے کہتے تھے یہ دیوانہ ہے ، اس نے جیتنا ہی نہیں ہے لیکن سب غلط ثات ہوا،جب کے پی میں حکومت ملی تو 60فیصد اسکولوں میں ٹیچرز تھے ،دوسرا فیصلہ کیا کہ جب موقع ملا سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کروں گا ،دوسرا مسئلہ اسکول کا ہے ،لڑکیوں کے اسکولوں میں ٹیچرز نہیں ،آج 100فیصد ہیں،ڈیرھ لاکھ بچے سرکاری اسکولوں میں واپس آگئے۔
انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہونےوالے ملکوں میں 7ویں نمبر پر ہے،ہم نے بے دردی سے جنگلات کو ختم کیا ہے ،اگر ہم درخت اگائیں تو گرمی کو روک سکتے ہیں ،ہم نے تین سال میں ایک ارب 18 کروڑ درخت اگائے ہیں ۔