بے وفائی کرنے پر بھارتی اداکارہ کو جان سے مارنے کی کوشش

malvi,yogesh,attack,knife,india,tv star


ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ کو اس کے دوست نے ٹھکرائے جانے پر چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا جبکہ مالوی ملہوتراکا کہنا ہے کہ وہ یوگیش کمار کے ساتھ صرف تین بار ملی تھیں اور اس نے ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا تھا۔


تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی  اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر یوگیش کمار کی جانب سے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


ماروی ایک پراجیکٹ کے حوالے سے میٹنگ کرنے کے بعد گھر جا رہی تھی کہ منیش آیا اور بات چیت بند کرنے کی وجہ پوچھی۔بات نہ کرنے پر منیش نے چھریوں سے 3 وار کئے جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہو کر زمین پر گر گئیں۔مالوی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اداکارہ مالوی نے ہسپتال سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ وہ یوگیش کمار کو صرف تین بار ایک میوزک ویڈیو کے سلسلے میں ملی۔ مگر اس نے ایک ملاقات میں اسے شادی کی پیشکش کر دی۔ اس کے گھر پھول بھجوانا اور میسج پر تنگ کرنا شروع کر دیا۔ وہ ابھی دبئی میں 15دن چھٹیاں گزار کر واپس آئی ہے اس دوران یوگیش مسلسل اسے فون کرتا رہا۔ جس پر مالوی نے اسے بلاک کر دیا مگر اس نے نمبر تبدیل کر کے فون کرنا شروع کر دئیے۔


مالوی نے مزید بتایا کہ انڈیا واپس آنے پر وہ ایک میٹنگ کیلئے اندھیری میں ایک ڈی او پی کیساتھ میٹنگ کر کے گھر واپس جا رہی تھی کہ یوگیش گاڑی پر اس کا پیچھا کرتے وہاں آگیا اور جب میں نے بات کرنے سے انکار کیا تو اس نے چھریوں کے وار کر کے مجھے زخمی کر دیا۔


انڈیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ یوگیش اور مالوی کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے مگر جب یوگیش زیادہ سنجیدہ ہوا تو مالوی نے اسے بلاک کر دیا اور اپنے کسی اور دوست کے ساتھ دبئی چلی گئی جس پر یوگیش کو برا لگا اور اس نے واپسی پر مالوی پر حملہ کر دیا۔