Get Alerts

مذہبی تنظیم کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا اہم فیصلہ 

PM Imran Khan,PTI,TLP,

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مذہبی تنظیم  کے احتجاج کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا  اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہونگے ۔

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ العدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔


واضح رہے گزشتہ وفاقی حکومت نے پنجاب میں انسداد دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دے دئیے تھے ، حکومت پنجاب نے عسکریت پسند تنظیم کی احتجاجی ریلی کو روکنے کے لئے رینجرز کی تعیناتی  کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اب رینجرز کو ریلی روکنے کے لئے ظابطہ کار بھی طے کردیا گیا ہے.

نئے ضابطہ کار میں پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے اجازت ہوگی, اگر مخالف کی طرف سے حملے کی صورت میں مقامی کمانڈر اسلحہ استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔

آج عسکریت پسند تنظیم کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا ،کالعدم مذہبی تنظیم کے رہنما ؤں نے قافلہ کو آگے بڑھانے کا پلان مکمل کر لیا ہے ۔

ٹیگز: PM Imran Khan, PTI, TLP,