Get Alerts

بھارت نے پیسے کی طاقت سے عالمی کرکٹ کے نظام کو متاثر کردیا ، کرس براڈ

 بھارت نے پیسے کی طاقت سے عالمی کرکٹ کے نظام کو متاثر کردیا ، کرس براڈ

لندن: سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کو ہر معاملے میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے، اور پیسے کی طاقت نے عالمی کرکٹ کے نظام کو متاثر کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم اوور ریٹ میں 4 اوور پیچھے تھی، جس پر انہیں جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے تھا، مگر ایک فون کال آئی اور کہا گیا کہ "یہ بھارت ہے، کوئی حل نکالو۔"

براڈ نے مزید کہا کہ اس کال کے بعد انہوں نے ٹائم کیلکولیشن میں ایسی رعایت نکالی کہ جرمانہ سے بچا جا سکے۔ اس کے بعد جب اگلے میچ میں بھی یہی صورتحال ہوئی، تو کہا گیا کہ سارو گنگولی کو سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل بڑھ چکا ہے اور وہ اب اس پر مزید مطمئن ہیں کہ وہ کسی آئی سی سی میچ آفیشلز پینل کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹیگز: