Get Alerts

چمن بارڈر 17 روز سے بند، تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان

چمن بارڈر 17 روز سے بند، تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان

چمن: پاک افغان بارڈر 17 روز سے بند ہے، جس کے باعث دونوں جانب سیکڑوں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سرحد بند رہنے سے انہیں روزانہ کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہو رہا ہے۔

دوسری جانب افغان مہاجرین کی چمن باب دوستی کے ذریعے افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد باقاعدہ طور پر وطن واپس جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھلنے کے لیے انتظامات جاری ہیں، تاہم کوئی حتمی تاریخ ابھی تک نہیں دی گئی۔

ٹیگز: