لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 52 برس کی ہو گئی ہیں۔ مریم نواز اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور 1992 میں کیپٹن (ر) صفدر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کامیابی سے چلائی، جس کے نتیجے میں نواز شریف تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے۔ 2024 کے عام انتخابات میں وہ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئیں اور پاکستان کے کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب کی عوام کے لیے اتنے تحفے دینے کا شکریہ۔ اس موقع پر عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے کیک کاٹا اور ان کے ساتھ خوشیوں کے لمحات بانٹے۔