مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا پلان موخر کر دیا ہے اور چند روز میں اسے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب تک وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا اعلان بھی نہیں کیا جا سکا۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 53 تھی، تاہم ایک رکن کے استعفے کے بعد یہ تعداد 52 رہ گئی ہے۔ حکومت سازی کے لیے کم از کم 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
پیپلزپارٹی کا دعویٰ ہے کہ انہیں 36 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی کے اپنے 17 اراکین، مسلم لیگ ن کے 9 ممبران اور بیرسٹر سلطان گروپ اور فارورڈ بلاک کے 10 ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد لے آئیں۔"