Get Alerts

محمد رضوان نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ہٹانے کی وجہ طلب

محمد رضوان نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ہٹانے کی وجہ طلب

لاہور: سابق کپتان محمد رضوان نے 2025-26 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، رضوان نے دستخط کرنے سے پہلے بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھیں اور مطالبہ کیا کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ہٹانے کی وجہ واضح طور پر بتائی جائے۔

پاکستان ٹیم کے دیگر تمام کھلاڑی پہلے ہی سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر چکے ہیں۔ محمد رضوان کو سنٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری دی گئی تھی، جبکہ پی سی بی نے کل 30 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کی یہ شرط بورڈ اور ٹیم کے تعلقات پر اثر ڈال سکتی ہے اور معاملے پر مزید بات چیت متوقع ہے۔

ٹیگز: