Get Alerts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، ہزاروں روپے سستا

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، ہزاروں روپے سستا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں آج فی تولہ 14 ہزار روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 3 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 140 ڈالر کی کمی کے بعد 3940 ڈالر ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق، یہ کمی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی کرنسی کے رجحانات کے سبب واقع ہوئی ہے۔

ٹیگز: