کراچی، سچل کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی، سچل کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جبکہ علاقے سے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

 ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جو کہ محرم کے دوران شہر میں کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ جائے وقوعہ سے راکٹ، ایک موٹر سائیکل اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں