کیا نیب کا گند اب عدالت کو صاف کرنا ہے؟ چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

کیا نیب کا گند اب عدالت کو صاف کرنا ہے؟ چیف جسٹس نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کو نیب کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پٹرولیم قیمتوں پر عائد ٹیکسزکیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی پربھی سوالات اٹھا دیئے اورچیئرمین نیب کوچیمبرمیں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کوعدالت نے بہت سپورٹ کیا ہے، نیب سوائے آنے جانے کے کرہی کیا رہا ہے؟، نیب کوئی ایک کیس بتائے جومنطقی انجام تک پہنچایا ہو، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی گرفتاری سے کیا نتیجہ نکلا؟ قوم کوعلم ہونا چاہیے خلاف ضابطہ تقرری کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟ .

نیب سے صرف تحقیقات کرنے اورریفرنس دائرکرنے کی خبرآتی ہے، کیا نیب کا گند اب عدالت کو صاف کرنا ہے؟ نیب سے نتائج درکارہیں، نیب کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا۔