میری دوسری شادی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مولانا طارق جمیل

میری دوسری شادی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مولانا طارق جمیل
کیپشن: میری دوسری شادی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مولانا طارق جمیل
سورس: فائل فوٹو

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی دوسری شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری دوسری شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اللہ تعالی ان کو ہدایت عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مولانا طارق جمیل کے بارے میں کچھ یوٹیوب چینلز پر افواہیں پھیلا رہے تھے کہ ان کی دوسری بیوی منظر عام پر آ گئی ہے اور پہلی بیوی سے جھگڑا جبکہ دوسری سے ان کی محبت ہے۔