شعیب شاہین غدار ہے: شیر افضل مروت، پارٹی میں تفرقہ پھیلا کر مخالفوں کو فائدے دینے والا غدار ہے: شعیب شاہین، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم آپس میں لڑ پڑی

شعیب شاہین غدار ہے: شیر افضل مروت، پارٹی میں تفرقہ پھیلا کر مخالفوں کو فائدے دینے والا غدار ہے: شعیب شاہین، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم آپس میں لڑ پڑی
سورس: File

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف  کی قانونی ٹیم آپس میں لڑ پڑی۔ وکیل شیر افضل مروت نے  چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ایک اور رکن شعیب شاہین کو غدار کہہ دیا۔

وکیل شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے وکیل اور ترجمان شعیب شاہین کو غدار کہہ  دیا اور  شعیب شاہین کو  پراسرار  شخص بھی قرار دیا۔

 شیر افضل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار  شعیب شاہین ہے، شعیب شاہین اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں پراسرار طور  پر ابھرے، شعیب شاہین کو  بنی گالہ  میں قانونی کمیٹی کے  اجلاس میں دیکھ کر حیران تھا۔

 
 
 شیر افضل کا کہنا تھا کہ شعیب شاہین اس سے قبل آئی ایل ایف یا پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے، شعیب شاہین کوپی ٹی آئی تک رسائی کا مطلب کچھ لوگوں کی پشت پناہی ہے، شعیب شاہین کو فوجداری قانون کی اے بی سی نہیں آتی، شعیب شاہین چیئرمین پی ٹی آئی کےکسی فوجداری مقدمے میں وکیل نہیں، شعیب شاہین نے خودکو ان کا وکیل ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے،  شعیب شاہین فراڈ ہے، پی ٹی آئی کی طاقت ور قوتوں نے ان کی حمایت کی۔

15ee72688c5d078c4135402536d487ce

 

وکیل  شیر افضل کا مزید کہنا تھا کہ  شعیب شاہین واحد شخص ہے جسے میڈیا پر بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی میں دو  افراد کی  پشت پناہی سے شعیب شاہین قانونی  ٹیم تک پہنچے، بعض اوقات شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی  قانونی ٹیم کی معلومات لیک کیں، شعیب شاہین نے میری جان بھی خطرے میں ڈال دی تھی، شعیب شاہین نے کچھ غداروں کے ساتھ مل کر میرے خلاف سازشیں شروع کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کو قانونی جنگ میں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، میں کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور انہیں اس حوالے سے آگاہ کروں گا۔

 چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم کےرکن شعیب شاہین نے خود پر لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمانوں کی ٹیم میں شامل ہوں۔ شعیب شاہین نے کہا کہ میرا موقف ہی پی ٹی آئی کا موقف ہے، شیر افضل مروت جو کچھ کہہ رہے ہیں یہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے شیر افضل مروت کی کسی بھی قسم کے آفیشل بیان دینے سے منع کیا ہوا ہے۔ میری ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس سے صرف پارٹی کی ساخت اور عمران خان کے کیسز کو نقصان پہنچے گا۔ 

انکا کہنا تھا کہ پارٹی اس وقت مشکل مراحل سے گزر رہی ہے، چیئر مین جیل میں ہیں اس وقت ہمارا مقصد صرف عمران خان کو انصاف دلانا ہے پارٹی کی مشکلات کو کم کرنا ہے ہمیں اس وقت کسی قسم کے تفرقے میں نہیں پڑنا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے، اتحاد کی ضرورت ہے۔

cb0f10ab08b760faf48a365515abb487

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت جو کر رہے ہیں اس سےسرکار کو فائدہ پہنچے گا، مخالفوں کو فائد ےملیں گے پارٹی کو صرف نقصان اٹھانا پڑے گا۔ تو جو پارٹی میں تفرقہ پھیلا کر مخالفوں کو فائدہ دے رہا ہے وہ غدار ہے یا جو پارٹی سے وفادار ہے وہ غدار ہے۔ 

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی  نے شیرافضل مروت کے بیان سے لاتعلّقی کا اظہار کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  شیرافضل مروت کی شعیب شاہین کے متعلق پوسٹ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، ان کے بیان کے مندرجات سے ہرگز اتفاق نہیں کرتے۔

b843e1bf4fa1cc60e89cf717d38a66f5

تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم مشکل حالات میں مقدمات لڑ رہی ہے، شعیب شاہین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے نہایت قابل احترام اور کلیدی رکن ہیں، شعیب شاہین سمیت اپنی قانونی ٹیم کے ہر رکن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عران خان کے وکیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب شاہین کو بچانے کی کوشش پر پی ٹی آئی کو کہا کہ یہ خان اور ان کے کارکنوں کی پارٹی ہے اور اسے کوئی ہائی جیک نہیں کر سکتا۔ اب میں پارٹی کے اندر کسی بھی ناانصافی کا کھل کر سامنا کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پریس ریلیز کی آڑ میں شعیب شاہین کا دفاع کرتے ہوئے آپ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا حصہ بننے پر میرا شکریہ ادا کرنا بھول گئے۔ کیا آپ پی ٹی آئی کے خلاف فسطائیت کے آغاز سے لے کر اب تک شعیب شاہین کے کسی ایک کارنامے پر روشنی ڈالیں گے؟

30e1dd1699006b4c65d4e9e43e262418

شیر افضل نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کیا آپ بتائیں گے کہ شعیب شاہین نے اس ظلم کے دوران ایک بھی مصیبت برداشت کی؟ کیا آپ پی ٹی آئی کے کسی ایک رہنما کا ذکر کریں گے جس کا انہوں نے عدالتوں میں دفاع کیا؟ کیا آپ اس بات سے انکار کریں گے کہ شعیب شاہین کو فواد چوہدری نے اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں خان سے ملوایا تھا؟ کیا آپ ان تمام باتوں سے سے انکار کریں گے؟

مصنف کے بارے میں