میٹرک کراچی بورڈ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

میٹرک کراچی بورڈ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
سورس: File

کراچی: میٹرک تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ میٹرک کراچی بورڈ کے مطابق امتحانات میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 86.30 فیصد رہا۔

میٹرک کراچی بورڈ کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج دیکھے جاسکتے ہی۔

میٹرک تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو میڈل سے نوازا گیا۔ اس موقع پر والدین سمیت اسکولز کے پرنسپلز بھی تقریب میں موجود تھے۔


 میٹرک سائنس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں کے نام رہیں۔ پہلی پوزیشن پر شہیرہ فاطمہ نے94.91 فیصد نمبرز حاصل کیے،  ربیسا علی نے 94.09 فیصد نمبرزحاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن 93.72 فیصد نمبرز کے ساتھ محمد عمر اقبال انصاری کے نام رہی۔


میٹرک سائنس گروپ میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 33 ہزار 967  رہی۔ 45 ہزار 80 طلبہ اے، 34 ہزار 250 طلبہ بی، 18 ہزار 33 طلبہ سی جبکہ 3 ہزار 37 طلبہ ڈی اور 16 طلبہ ای گریڈ میں پاس ہوئے۔

 میٹرک بورڈ دسویں جماعت سائنس گروپ میں کُل 1 لاکھ 56 ہزار 68  طلباء و طالبات نے امتحانانی فارم جمع کرائے۔ جن میں سے 1 لاکھ 56 ہزار 22 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 1 لاکھ 34 ہزار 646  طلباو طالبات مجموعی طور پر کامیابی حاصل کر سکے۔ 

مصنف کے بارے میں