Get Alerts

اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،افغانستان

 اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،افغانستان

کابل : افغان عبوری حکومت کے ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف کیے گئے مؤقف کو سراہا۔

حمد اللہ فطرت نے واضح کیا کہ افغانستان میں کسی بھی مسلح گروہ کو کارروائی کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دیگر ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان بدعنوانی، منشیات اور دیگر ناپسندیدہ سرگرمیوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ کابل کی پالیسی اعتماد، مثبت تعلقات اور دوستانہ روابط پر مبنی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کی افغانستان کے استحکام کی حمایت ایک اہم موقع ہے جس سے افغانستان اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔ کابل کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے خدشات کا مثبت جواب اعتماد سازی میں مددگار ثابت ہو گا۔

ٹیگز: