Get Alerts

سندھ حکومت کا ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کو صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی سکرین پر براہِ راست دکھانے کا اعلان

سندھ حکومت کا ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کو صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی سکرین پر براہِ راست دکھانے کا اعلان

کراچی :  سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میچ کو صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی سکرین پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

آج دبئی میں ایشیا کپ کا فیصلہ کن مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جو 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔

محکمہ کھیل کے ترجمان کے مطابق کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر اور حیدرآباد میں سندھ سپورٹس بورڈ ہاسٹل میں میچ دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھوٹکی کے علی محمد خان مہر سپورٹس کمپلیکس اور شہید بینظیرآباد کے بلاول سپورٹس کمپلیکس میں بھی بڑی سکرینز لگائی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ میرپورخاص کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما سٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں بھی شائقین کرکٹ اس میچ کا براہِ راست لطف اٹھا سکیں گے۔

ٹیگز: