Get Alerts

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف

دبئی: دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے اپنے مسافروں کے لیے ایک جدید اور انقلابی سہولت متعارف کروائی ہے جس کا نام "ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور" ہے۔ اس نئے نظام کی بدولت امیگریشن کا عمل چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے، اور مسافروں کو اب پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

دبئی ائیرپورٹ کے حکام کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ایسا مسافروں کا کوریڈور ہے جو مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی ہے، اور اس کے ذریعے ایک ساتھ 10 افراد امیگریشن کرا سکتے ہیں۔ اس سہولت کا آغاز ٹرمینل تھری کے بزنس کلاس ڈپارچر ہال سے کیا گیا ہے۔

GDRFA Dubai کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے خصوصاً فیملیز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ امیگریشن کا عمل تیز اور آسان ہو گیا ہے، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے۔ مستقبل میں اس سہولت کو تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے تاکہ مزید مسافروں کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔

دبئی حکام نے کہا کہ یہ اقدام شہر کے ڈیجیٹل وژن کا حصہ ہے، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دبئی کو دنیا کے بہترین اور جدید ترین شہروں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: