لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اوکاڑہ جلسے میں پی ٹی آئی کی خواتین سےمتعلق بیان پر تحریک انصاف کا رد عمل سامنے آگیا۔ تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق اپنے ریمارکس پر معافی مانگیں،ان کے خاندان کی خواتین بھی سیاست میں ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ "ٹوئٹر" پر جاری پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے لے کرنواز شریف تک سب کی سوچ عجیب ہے۔ تحریک انصاف خواتین کی تضحیک پر خاموش نہیں رہے گی۔ نوازشریف یاد رکھیں ، ن لیگ میں بھی خواتین ہیں اوران کی اپنی بیٹی بھی ہے۔
PM Nawaz Sharif shd immed apologise for his remarks against PTI women! Shameful PM!
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 29, 2017
Nawaz Sharif shd remember PMLN has women amongst its ranks also as well as a daughter! Shd we start abusing them? Will not remain silent!
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 29, 2017