Get Alerts

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل شعیب ملک 10 دن کی چھٹی پر چلے گئے

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل شعیب ملک 10 دن کی چھٹی پر چلے گئے
کیپشن: Image by India Today

لندن:انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی آل راؤنڈر شعیب ملک 10 دن کی چھٹی پر چلے گئے ۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شعیب ملک کو نجی مصروفیات کے باعث چھٹی دی گئی ہے۔امید ہے وہ 10 روز میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم آج انگلش کاﺅنٹی نارتھمپٹن شائر کیخلاف اپنا دوسرا ٹور ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ پہلے میچ میں کینٹ کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز 5 مئی سے شروع ہو نا ہے۔