اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے 15 روپے کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج ارسال کی جائے گی جب کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔