کوئٹہ: سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ) اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیارت کے علاقے سنجاوی میں بڑی کارروائی کی جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اےسے تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس کارروائی سے سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا ہے۔
یہ کارروائی گزشتہ روز کی ایک اور کامیاب کارروائی کے بعد ہوئی ہے جس میں سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔