Get Alerts

بھارتی جاسوسی ناکام : پاک فوج نے ایل او سی پر کواڈ کاپٹر مار گرایا

بھارتی جاسوسی ناکام : پاک فوج نے ایل او سی پر کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں پیش آیا، جہاں پاک فوج نے جاسوسی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔

یہ اقدام پاک فوج کی غیر متزلزل تیاری اور دفاعی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور دشمن کے کسی بھی عزائم کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا۔ خیال رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا، اب وہ  فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی اتر آیا ہے۔

ٹیگز: