Get Alerts

پاکستان خوش قوموں کے انڈیکس میں بھارتیوں سے آگے، گیلپ سروے کا انکشاف

پاکستان خوش قوموں کے انڈیکس میں بھارتیوں سے آگے، گیلپ سروے کا انکشاف

لاہور : گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق، پاکستان دنیا کی سب سے خوش قوموں میں شامل ہے اور اس فہرست میں 44 ممالک میں 8 واں نمبر حاصل کیا ہے۔ اس سروے میں پاکستانیوں کی خوشی کا انڈیکس 72 فیصد رہا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا، باوجود اس کے کہ ملک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستانیوں کے مقابلے میں بھارت کے شہریوں کی خوشی کا درجہ کم رہا۔ بھارتی شہریوں کی خوشی کا انڈیکس صرف 31 فیصد رہا، اور 34 فیصد نے اپنی زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔

اس سروے کے مطابق، چین 86 فیصد کے ساتھ خوشی کے انڈیکس میں سرفہرست رہا، جو نہ صرف ایشیائی ممالک بلکہ یورپی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔

ٹیگز: